مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، مہتاب احمد خان

منگل 24 مئی 2016 18:30

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) یو سی 41 اسلام آباد کے چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں ترقی، خوشحالی، امن اور امید کا سفر شروع ہو چکا ہے، سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے، ہر قدم ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ من گھڑت کہانیوں سے ملکی ترقی کا پہیہ جام اور حکومت کو ڈی ریل نہیں کیا جا سکتا، سیاسی عدم استحکام نے ملک و قوم کو بہت نقصان پہنچایا ہے، اب ملک کسی بھی صورت منفی یا انتشار کی سیاست کامتحمل نہیں ہو سکتا، بعض سیاسی عناصر صرف ذاتی مفادات کی خاطر ملک کی ترقی روکنے کے درپے ہیں، خوشحالی کے سفر میں 18 کروڑ محب وطن عوام اب رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ آف شور کمپنیوں کو بنیاد بنا کر شورکرنے والے غیرسنجیدہ لوگ ہیں بہت جلد یہ شور شرابہ ختم ہو جائے گا، سیاست اعتدال پسندی اور دوسروں کو برداشت کرنے کا نام ہے جبکہ تحریک انصاف ایک جذباتی جماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :