چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی ترکمانستان کے ڈپٹی وزیردفاع سے ملاقات ، پاکستان اور ترکمانستان کی مسلح افواج کے مابین تعاون بڑھانے پر اتفا ق

دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اسمالو و اسماعیل

منگل 24 مئی 2016 18:24

راولپنڈی/اشک آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے ترکمانستان کے ڈپٹی وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل اسمالو و اسماعیل سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ترکمانستان کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفا ق کیا گیا،ترکمانستان کے ڈپٹی وزیردفاع نے پاکستان کے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عزم کو سراہا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے ترکمانستان کا دورہ کیاجہاں انہوں نے جنرل راشد محمود نے ترکمانستان کے ڈپٹی وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل اسمالوو اسماعیل سے ملاقات کرکے پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور ترکمانستان کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ترکمانستان کے ڈپٹی وزیردفاع نے پاکستان کے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عزم کو سراہا۔اسمالو و اسماعیل نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں