آرمی چیف سے مالدیپ کے وزیر دفاع کی ملاقات ، علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

آدم شریف عمر کی دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کی تعریف ، یادگار شہد اء پر پھولوں کی چادر چڑھائی

منگل 24 مئی 2016 18:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مالدیپ کے وزیر دفاع آدم شریف عمر نے ملاقات کی جس دوران علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مالدیپ کے وزیر دفاع آدم شریف عمر نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مالدیپ کے وزیر دفاع نے دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا ۔ قبل ازیں مالدیپ کے وزیر دفاع نے جی ایچ کیو آمدپر یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور ضرب عضب آپریشن میں جانیں قربان کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔