فیصل آباد، تھانہ چک جھمرہ کے سب انسپکٹر کیخلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج

منگل 24 مئی 2016 18:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) عدالت کو خاطر میں نہ لانیوالے تھانہ چک جھمرہ کے سب انسپکٹر کیخلاف عدالتی حکم پر ہی مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ چک جھمرہ میں تعینات سب انسپکٹر نوشیراحمدنے 20مئی کو سی پی او فیصل آباد کے خلاف عدالت میں دائرکی جانیوالی ایک رٹ پٹیشن میں ایڈیشنل سیشن جج شوکت علی کی عدالت میں کمنٹس جمع نہ کروائے تھے اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوکر اس بارے میں عدالت کو اپنے موقف سے آگاہ کرناضروری سمجھا جس پر عدالت نے سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم جاری کردیا۔ چک جھمرہ پولیس نے بادل نخواستہ پیٹی بند بھائی کیخلاف پولیس ایکٹ 155-Cکے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :