فیصل آباد،ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالے دو افراد جاں بحق ہو گئے

منگل 24 مئی 2016 18:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالے دو افراد جاں بحق ہو گئے ، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے ، آن لائن کے مطابق چک نمبر276ج ب کے رہائشی محمد جمیل کا 25سالہ بیٹا محمدآصف جمیل گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگیا تھا جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال تشویشناک حالت میں لایا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا ، پیر محل کے علاقے صدیق آباد کے اللہ بخش کا نوسالہ بیٹا نوید احمد گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا تھاجسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا ۔

متعلقہ عنوان :