سی ٹی او نے اردل روم کے دوران 16 ٹریفک وارڈنز کو بحال کرکے مختلف سیکٹرز میں تعینات کردیا

وارڈنز شدید گرم موسم کی پرواہ کیئے بغیرٹریفک کی روانی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں‘طیب حفیظ چیمہ

منگل 24 مئی 2016 18:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے اردل روم کے دوران گذشتہ دنوں معطل کیئے گئے 16 ٹریفک وارڈنز کو بحال کرکے مختلف ٹریفک سیکٹر زمیں تعینات کردیا۔انہوں نے کہا کہ شدید گرم موسم کی پرواہ کیئے بغیر ٹریفک کی روانی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کارلائی جائیں،فرائض میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ نے گزشتہ دنوں معطل کئے گئے ٹریفک وارڈنزشاہد ،عرفان،عبدالقدیر،تبسم،ذیشان،ریاض،اسد،کاشف،راشد،سمیت16وارڈنز کو بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔انہوں نے کہا کہ فرائض میں کوتاہی اور شہریوں سے ناروا سلوک اختیار کرنے والے اہلکاروں سے ہرگز کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنز سڑکوں پر عوام کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں اور دوران ڈیوٹی عوام سے انتہائی نرم اور شائستہ رویہ رکھتے ہوئے ٹریفک کی روانی پر بھر پور توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :