سروس ڈیلوری حکومت کا کام ہے، مریض کی ہیلتھ کئیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،اسدقیصر

ہسپتالوں کی حالت بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کئے جائیں گے، فرائض منصبی لگن و جانفشانی سے انجام دینے والے ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،قائمقام گورنرخیبرپختونخوا کااجلاس سے خطاب

منگل 24 مئی 2016 18:13

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) قائمقام گورنرخیبرپختونخوا اسد قیصرنے کہا ہے کہ سروس ڈیلوری حکومت کا کام ہے لیکن مریض کی ہیلتھ کئیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز باچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینئر صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی ، سیکرٹری صحت عابد مجید ، پرنسپل گجوخان میڈـیکل کالج صوابی پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیرکے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام اور عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر سیکرٹری صحت عابد مجید اور پرنسپل گجوخان میڈیکل کالج صوابی پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر نے گورنر اسدقیصر اور سینئر وزیر صحت شہرام خان ترکئی کو گجوخان ہسپتال ، اس میں دی جانے والی سہولیات سمیت ہسپتالوں سے متعلق ایک تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں صوبے کے مختلف ہسپتالوں اور ان ہسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر سے بہتر کرنے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور اس بارے میں کئی ایک اہم فیصلے کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قائمقام گورنر اسدقیصر نے کہا کہ زندگی و موت انسان کے بس میں نہیں مگر ڈاکٹروں کو دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے اپنی کوئی کسرباقی نہیں چھوڑنی چاہئے انہوں نے واضح کیا کہ ہسپتالوں کی حالت ممکنہ حدتک بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ہر ماہ باقاعدگی سے میٹنگز کی جائیں گی تاکہ دستیاب و سائل کے اند ر مریضوں کو دی جانے والی کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جاسکے گورنر نے کہا کہ اپنے فرائض منصبی لگن و جانفشانی سے انجام دینے والے ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں گی۔

قائمقام گورنر اسدقیصر نے کہا کہ ہسپتالوں میں سروس ڈیلوری بہتر ہونے سے عوام روزانہ خود محسوس کرتے ہیں انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کام کرکے لوگوں سے دعائیں لیں انہوں نے ڈاکٹروں کو تلقین کی کہ وہ ان سے ایک موبائل میسج کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں ۔اس موقع پر گورنر اسدقیصر اور سینئر وزیر شہرام خان ترکئی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ان کی یا ان کے کسی بھائی ، عزیز یا ورکر کی جانب سے ہسپتالوں کے نظام میں قطعی کوئی سیاسی مداخلت نہیں کی جائیگی اور نہ ہی کوئی اس بارے میں کوئی پریشر ڈالا جائے گا لیکن مریض کی کیئر پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ فنڈ ز کی فراہمی کوئی مسئلہ نہیں انہوں نے مزید کہاکہ ہسپتالوں کے انتظامی معاملات میں قطعی کوئی مداخلت نہیں کی جائے گی تاہم ڈاکٹروں کو بھی سو فیصد ریزلٹ دینا ہوگا اور ڈیوٹی روسٹر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا کیونکہ ڈسپلن اور عزت و تکریم کے بغیر کوئی ادارہ نہیں چل سکتا انہوں نے کہا کہ خوش گفتار ی سے مریض کا آدھا مرض ختم ہوجاتا ہے انہوں نے ڈاکٹر وں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل بتدریج حل کئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بہتر ہیلتھ کئیر ڈاکٹروں کی اولین ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :