سندھ ہائی کورٹ،ملازمین کی جانب سے ترقیاں نہ ملنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری زراعت نے جواب داخل کرادیا

منگل 24 مئی 2016 18:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ زراعت سندھ کے ملازمین کی جانب سے ترقیاں نہ ملنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری زراعت اور ڈئاریکٹر جنرل زراعت مارکیٹنگ نے عدالت میں جواب جمع کرادیا ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کوٹ میں محکمہ زراعت سندھ کے شعبہ مارکیٹنگ کے ملازمین کی جانب سے ترقیاں نہ ملنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذاروں نے موقف اختیار کیا کہ 21 سال سے ان کی ترقی رکی ہوِ ئی ہے۔ان کے بعد بھرتی ہونے والے ملام گریڈ16 تک پہنچ گئے ہیں لیکن وہ ابھی تک گریڈ10 میں کام کر رہے ہیں۔بھرتی ہونے کے بعد ایک بار بھی ترقی نہیں دی گئی۔ عدالت میں سیکریٹری زراعت اور ڈائریکٹر جنرل زراعت مارکیٹنگ نے جواب جمع کرا دیاہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ محتسب اعلیٰ کے حکم پر ملازمین کو ترقیاں دی گئی ہیں ۔ ملازمین کی ترقی کے لئے ان کی اچھی کارکردگی ضروری ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :