ابو ظہبی: ڈرائیور کی طرف سے ایک سال میں ٹریفک قوانین کی 40خلاف ورزیاں

منگل 24 مئی 2016 18:13

ابو ظہبی: ڈرائیور کی طرف سے ایک سال میں ٹریفک قوانین کی 40خلاف ورزیاں

ابو ظہبی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24مئی 2016ء) : ابو ظہبی پولیس نے سڑکوں پر بد ترین ڈرائیوروں کی طرف سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کی ایک رپورٹ جار کی ہے جس میں ایک ڈرائیور ایسا بھی ہے جس نے ایک سال میں ایک ہی لائسنس پر 40 با ر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر ٹریفک پولیس محمد الخیلی ٹریفک قوانین کی صریح خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور ہی اکثر حادثات کا مو جب بنتے ہیں۔

وہ 2016 میں ابوظہبی میں ہو نے والے حادثات کے بار میں میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ سب سے زیادہ بار ایک ہی ڈرائیور کی طرف سے کی جانے والی خلاف وریوں میں 38 تھیں ، جبکہ دوسرے نمبر بدترین ڈرایئور30خلاف ورزیاں کیں۔ اور تیسرے نمبر پر 28 چھوتھے اور پانچویں نمبر پر 27اور 25خلاف ورزیاں کرنے والے ڈرائیور آئے۔

(جاری ہے)

ٹریفک خلاف ورزیوں کے بار ے میں بتاتے ہوئے محمد الخیلی نے کہا کہ تیز رفتاری، لاپرواہی سے گاڑی چلانا، ایمرجنسی والی جگہ پر بلا ضرورت گاڑی کھڑی کرنے والے، شامل ہیں۔

جرمانوں کے علاوہ جن ڈرائیو ر کے بلیک پوائنٹ 24سے زیادہ ہوئے ان سے ایک ماہ کے لیئے گاڑیاں اور ڈرائیونگ لائسنس لیا گیا۔ 2016 کی پہلی سہہ ماہی میں 77افراد ٹریفک حادثات میں جان غنوا بیٹھے۔ الخیلی نے مزید کہا کہ 66ریڈارز اور سپیڈ گنوں سے 15,661خلاف ورزیاں ریکار ڈ کیں گئی۔

متعلقہ عنوان :