سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس میں ملوث ملزم اطہر حسین کی درخواست ضمانت کی سماعت 9جون تک ملتوی کردی

منگل 24 مئی 2016 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس میں ملوث ملزم اطہر حسین کی درخواست ضمانت کی سماعت 9جون تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ پر مشتمل بنچ نے ڈاکٹرعاصم حسین کرپشن کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے 462ارب روپے ک کرپشن میں ملوث ملزم اطہر حسین کی درخواست کی سماعت 9جون تک ملتوی کرتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ ضمانت کی تمام درخواستیں ایک ساتھ لگائی جائیں ۔