کراچی ،پولیو ورکر ز کی سکیورٹی کو مزید بہتر کیا جائے ،آئی جی سندھ کی ہدایت

منگل 24 مئی 2016 17:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیو ڈراپس مہم میں شریک ٹیمز / اسٹاف کی سکیورٹی کے ضمن میں پولیس رینج ، ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ہدایات میں آئی جی سندھ نے کہا کہ ممکنہ اور نشاندھی کیئے جانیوالے حساس یونین کونسلز میں پولیس کمانڈوز کو تعینات کرتے ہوئے ضلعی ایس ایس پیز کی سپرویژن میں فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ڈراپس مہم کے دوران ہیلتھ ورکرز ، ڈاکٹرز و دیگر اسٹاف پر مشتمل مختلف ٹیموں کے علاوہ پولیو کے قطرے بچوں کو پلانے والے خاندانوں کی سیکیورٹی کے سلسلے میں تھانہ جات کے ساتھ ساتھ پولیس کے دیگر شعبوں سے اضافی نفری کی تعیناتی کے ہر ممکن اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

علاوہ اذیں سیکیورٹی فرائض پر مامور تمام پولیس افسران و جوانوں کو بلٹ پروف جیکٹس لازمی طور پر دی جائیں ۔

آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ مہم کے دوران موبائلز ، موٹر سائیکلز پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ مختلف پوائنٹس پر رینڈم اسنیپ چیکنگ کے علاوہ صوبے اور شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی ، سرچنگ اور کڑی نگرانی کے عمل کو بھی ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن و بروقت شیئرنگ کی بدولت کامیاب اور نتیجہ خیزبنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :