ڈرون حملوں کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع
ڈرون حملے پاکستانی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ ہے،تحریک انصاف
منگل 24 مئی 2016 17:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے ڈرون حملوں کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی، تحریک التواء ڈاکٹر شیریں مزاری، ساجدہ ذوالفقار، منزہ حسن، نفیسہ خٹک، ڈاکٹر عارف علوی اور جنید اکبر کی جانب سے جمع کروائی گئی،جس میں کہا گیا ہے کہ ملا منصور کو نشانہ بنانے کیلئے پاکستان کی سرزمین پر ڈرون حملہ کیا گیا،تحریک التواء میں قومی سلامتی اور جغرافیائی حدود کولاحق خطرات پر ایوان میں خصوصی بحث کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے طالبان سربراہ ملا اختر منصور کو امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کئے جانے کے بعد قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کر ادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے پاکستانی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ ہیں۔(جاری ہے)
تحریک التواء ڈاکٹر شیریں مزاری، ساجدہ ذوالفقار، منزہ حسن ، نفیسہ خٹک، ڈاکٹر عارف علوی اور جنید اکبر کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔
تحریک التواء میں قومی سلامتی اور جغرافیائی حدود کو لاحق خطرات پر ایوان میں خصوصی بحث کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گہا ہے کہ اس واقعے کے بعد کئی اہم سوالات نے جنم لیا ہے۔متن میں مزید کہا گیا ہے کہ 21 مئی کو طالبان رہنما ملا منصور کو نشانہ بنانے کیلئے بلوچستان میں پاکستان کی سرزمین پر ڈرون سے حملہ کیا گیا ، واقعے کے کئی روز بعد دفتر خارجہ کے بے معنی بیان کے علاوہ کوئی قابل ذکر ردعمل سامنے نہیں آیاجس سے کئی سوالات نے جنم لیا ہے، اوروزیراعظم لندن میں کہتے ہیں انہیں حملے کے بعد بتایا گیا جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ نے حملے کے بارے میں پاکستان کو آگاہ کیا تھا۔تحریک التواء میں یہ بھی کہا گیا کہ کیسے ایک افغان طالبان رہنما پاکستانی شناختی کارڈ اور ایران اور اماراتی ویزوں کے ساتھ پاکستانی پاسپورٹ کا حامل ہو سکتا ہے۔ پاکستان کی افغان پالیسی مکمل طور پر غیر واضح اور مبہم ہے واقعے کے بعد سول اور عسکری حکام میں سکیورٹی پالیسی کے حوالے سے شگاف بھی سامنے آیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.