ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ

منگل 24 مئی 2016 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا جہاں سینئرپولیس افسران کی جانب سے ڈی جی رینجرز کو بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے پولیس کے اعلی حکام سے کراچی آپریشن، حالیہ گرفتاریوں اور مقدمات کی تفتیش پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن میں پولیس کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، رینجرز پولیس کے ساتھ قیام امن میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :