انتظامی معاملات، بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ دو ماہ کیلئے ملتوی

نئے شیڈول کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ آئندہ سال جنوری کے آخر میں کھیلا جائیگا بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر ناگیش کی ناگہانی وفات پر بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل نے انتظامیہ کے ارکان میں رد و بدل کر دی ہے جس کے باعث ایونٹ ملتوی ہوا ، سید سلطان شاہ

منگل 24 مئی 2016 17:35

انتظامی معاملات، بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ دو ماہ ..

ممبئی ، لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) بھارت میں رواں سال ہونے والا ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ انتظامی معاملات کی وجہ سے دو ماہ کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ نئے شیڈول کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ آئندہ سال جنوری کے آخر میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ رواں سال 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہونا تھا تاہم ایک ماہ قبل بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر ناگیش کی ناگہانی وفات پر بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل نے انتظامیہ کے ارکان میں رد و بدل کر دی ہے جس کے مطابق مہانتیش جی کے کو بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کا صدر اور جان ڈیوڈ کو سیکرٹری مقرر کیا ہے۔

ان انتظامی ارکان کی تبدیلیوں کے باعث ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ دو ماہ کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اب یہ ورلڈ کپ نئے شیڈول کے مطابق آئندہ سال جنوری کے آخر میں کھیلا جائیگا۔ بھارت بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تاخیر کے حوالے سے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر اور سیکرٹری کو آگاہ کیا ہے اور اس حوالے سے بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کو اجازت دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :