سوتیلے بیٹوں کا تشدد ،ماں نے تین بچوں سمیت دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی

ریسکیو ٹیموں نے ایک بچے کی لاش سمیت ماں کو زندہ نکال لیا، دو بچوں کی تلاش جاری ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 24 مئی 2016 17:29

سوتیلے بیٹوں کا تشدد ،ماں نے تین بچوں سمیت دریائے سندھ میں چھلانگ لگا ..

گھوٹکی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2016ء) :سوتیلے بیٹوں کے تشدد سے تنگ آکرگھریلو حالات سے تنگ آکرماں نے تین بچوں سمیت دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی،ایک بچہ جاں بحق جبکہ2بچوں کی تلاش جاری ہے،ماں کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں سوتیلے بیٹو ں کے تشدد سے دلبرداشتہ ہوکر ایک ماں نے اپنے تین بچوں کے ساتھ دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی۔ریسکیو ٹیموں نے ایک بچے کی لاش سمیت ماں کو زندہ نکال لیا جبکہ دو بچوں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :