اسلامی نظریاتی کونسل کا 104 واں اجلاس شروع ہو گیا

منگل 24 مئی 2016 17:24

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) اسلامی نظریاتی کونسل کا 104 واں اجلاس شروع ہو گیا ہے جو (کل) جمعرات تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلامی نظریاتی کونسل میں کونسل کے چیئرمین مفتی محمد خان شیرانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف آئینی اور قانونی مسودوں کا جائزہ لیا گیا اور ان کو اسلامی تعلیمات اور شریعت کے مطابق بنانے کے حوالہ سے سفارشات کی تیاری کا عمل شروع کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :