نا معلوم افراد نے 30سالہ خاتون کوقتل کرکے لاش کوراجباہ میں پھینک دیا

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 24 مئی 2016 17:20

مصطفی آباد/للیانی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مئی۔2016ء ) نا معلوم افراد نے 30سالہ خاتون کوقتل کرکے لاش راجباہ میں پھینک دی، تفصیلات کے مطابق سرہالی کلاں پل کے قریب راجباہ سے 30/35 سالہ خاتون کی لاش بر آمدہوئی، جسے نا معلوم افراد نے قتل کرکے لاش کر راجباہ میں پھینک دیا تھا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نا معلوم لڑکی کی لاش کو قبضہ میں لیکرنا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے خاتون کے ورثہ اور نا معلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے،