اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی جائے گی‘خلیل طاہر سندھو

منگل 24 مئی 2016 17:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) وزیربرائے اقلیتی امور وانسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

یہاں اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2015-16 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں463 ملین روپے مختص کئے گئے تھے- انہوں نے کہاکہ 2016-17 کے بجٹ کے لئے انسانی حقوق کی آگاہی مہم کے لئے نئی سکیم کی تجویز دی گئی ہے جس کے تحت انسانی حقوق کنونشن کی روشنی میں مختلف تربیتی ورکشاپوں اور سیمیناروں کا اہتمام کیا جائے گا-انہوں نے مزید کہاکہ 2015-16 میں 15ملین روپے سے انسانی حقوق کی کامیاب آگاہی مہم مکمل کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :