لاہور میں گودام کی دیوار گرنے سے اورنج لائن منصوبے کے8 مزدور جاں بحق،5زخمی
وزیراعلیٰ پنجاب کا جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت
منگل 24 مئی 2016 17:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) واڑہ گجراں میں زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے سے خیموں میں سوئے اورنج لائن منصوبے کے 8مزدور جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ لاہور کے علاقے واڑہ گجراں میں قائد اعظم انٹر چینج کے قریب ایک خالی اراضی میں اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں نے خیمہ بستی قائم کررکھی تھی، چند روز قبل خالی اراضی کے مالکان کی جانب سے وہاں گودام کی تعمیر شروع کردی گئی تھی۔
گودام کی دیوار وہاں ڈالی گئی مٹی، تیز بارش اور ہواؤں کے جھکڑ کا دباؤ برداشت نہ کرسکی اور ڈھے گئی۔ مزدوروں کے 3 خیمے گرنے والی دیوار کی زد میں آگئی اور 13 مزدور ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن موقع پر پہنچے اور انہوں نے تمام مزدوروں کو نکال کر میوہسپتال پہنچادیا، جہاں ڈاکٹروں نے7 مزدوروں کی موت کی تصدیق کردی جب کہ 6 کو طبی امداد کی فراہمی شروع کردی، اسی دوران ایک اور مزدور بھی دم توڑ گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.