پاکستان سے تعلقات اخلاص،محبت والفت،احترام اور انصاف کی بنیاد پر قائم ہیں،چینی سفیر

منگل 24 مئی 2016 17:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن ویڈانگ نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات اخلاص، محبت و الفت، احترام اور انصاف کی بنیاد پر قائم ہے۔ چین نے پاکستان کی معاشی، معاشرتی اور علاقائی لحاظ سے تعاون پر زور دیا ہے اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے عوام کو مفادات پہنچانے کی باہم کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزارت اطلاعات و نشریات میں منعقد پاکستان چین سفارتی تعلقات کے 65ویں سالگرہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے قیادت نے عوام کی بہترین اور خوشحالی کے لئے گراں قدر اقدامات کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین برابر کی بنیاد پر تعلقات قائم و دائم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر اتار چڑھاؤ اور مختلف علاقائی تبدیلیوں کے باوجود برقرار رکھا گیا ہے اور مشترکہ مفادات کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور حاکمیت کا احترام کیا ہے اور قابل بھروسہ دوست ہونے کا بھی ثبوت دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چین دوستی میں عوام اور ملک کے مشترکہ مفادات کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔ چین کی حکومت نے سی پیک منصوبے سے پاکستان کو اقتصادی بہتری کی ایک بنیاد رکھ دی ہے جس سے پاکستان کی عوام میں خوشحالی آئے گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی ایشیاء کی ترقی کی صدی ہے اور پاکستان کو خطے کی جیو اکنامک طاقت بنانے جا رہے ہیں۔ قوموں کی ترقی موٹروے، ہائی وے اور انفراسٹرکچر سے ہی ممکن ہے اور اس کے علاوہ پاکستان میں تعلیم پر اربوں روپے خرچ کر کے نالج کوریڈور بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی روٹ پر انگلیاں اٹھانے والے دانشور اسلام آباد کے ٹھنڈے کمروں سے نکل کر چٹانوں میں جا کر دیکھیں کہ کتنا کام کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں ایک ارب ڈالر سے گوادر ایئر پورٹ، سڑکیں، ہسپتال بجلی اور صاف پانی کے منصوبے لگائی جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے قیادت نے چین پاکستان دوستی کو اقتصادی بندھن میں تبدیل نہیں کر سکے اور پاکستان کے ڈکٹیٹروں نے ڈالروں ہیروئن پر لگا دیا تھا اور ملک کی ترقی کا پاراستہ رک گیا تھا۔ ان کا زید کہنا تھا کہ بجلی بحران سے پاکستان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور چین کی مدد سے بحران جلد ختم کر دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا پاکستان میں اکنامک زون بنائے جائیں گے جس سے چاروں صوبے، گلگت بلتستان کشمیر اور فاٹا کے عوام کو فائدہ ہو گا اور سیاسی تنازعات اس ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور ریلوے لائن منصوبہ 5سال بعد بنایا جائے گا جس سے رفتار سے بڑھا کر 170کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گا اور دوسرے بڑے منصوبے جلد بنا کر ملک کو اقتصادی طاقت بنا دیا جائے گا۔

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا ایک اچھا دوست، اچھا بھائی، اچھا ہمسایہ، اچھا شراکت دار اور اچھا تعلق دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا 65سال کا ساتھی ہے اور دونوں ممالک نے ایک برادرانہ تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام میں ایک الفت پائی جاتی ہے اور یہ حال میں تعلقات و تعاون بحال رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے تمام مہمانان اور چینی سفیر سن ویڈانگ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان چین سفارتی تعلقات کے 65ویں سالگرہ پر کیک بھی کاٹا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات میں منعقد تقریب میں دانشوروں ، طالب علموں ، سفارتکاروں اور دوسرے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ہے اور پاک چین دوستی کو سراہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :