آرمی چیف سے جنرل جوزف کی ملاقات ،دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

منگل 24 مئی 2016 17:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف سے چیک ری پبلک کے مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف نے ملاقات کی جس میں علاقائی ، سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جنرل جوزف نے ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا ۔ منگل کے روز ترجمان آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چیک ریپلک کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور خطے کی سلامتی خصوصاً پاک افغان سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چیک ریپلک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے امور پر بھی بات چیت کی گئی چیک ریپلک کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ضرب عضب میں دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

جنرل جوزف نے دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس سے قبل جنرل جوزف کو جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے تو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور جنرل جوزف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی

متعلقہ عنوان :