چوری کی تین وارداتوں مین لاکھوں روپے کی سامان چرا لیا

Malik Usman ملک عثمان منگل 24 مئی 2016 16:53

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) چوری کی تین وارداتوں مین لاکھوں روپے کی سامان چرا لیا گیا۔پہلی واردات میں چھ چوروں نے چک81-eb کے مشتاق احمداور اس کے گھر والے کھیتوں میں گئے ہوئے تھے کہ چھ چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر 365000 روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی،کپڑے وغیرہ چرا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں دوکان کے ملازم اللہ یار سمیت چار ملزموں ندیم مشتاق وغیرہ نے کارخانہ بازار عارفوالا کے شہزاد اکرم کے دوکان سے150000 روپے کی نقدی چرا کر لے گئے۔تیسری واردات میں محکمہ ریونیو نے آٹھ کنال زمین چک 60-Dکے ملک بشیر احمد سپرد کی اور نے اس پر فصل گندم کاشت کی تو 28ملزموں غلام فرید وغیرہ نے روپے مالیت فصل گندم زبرستی لے گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :