کوئٹہ میونسپل کارپوریشن اراضی ہنر کیس :
ملکی تاریخ میں کوئٹہ میں کوئی اچھا پارک نہیں بنا، جو تھے وہ بھی فروخت کر دیئے گئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس
منگل 24 مئی 2016 16:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کوئٹہ میونسپل کارپوریشن اراضی ہنر کیس کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ملکی تاریخ میں کبھی کوئٹہ میں اچھا پارک نہیں بنا جو اچھے پارک تھے وہ بھی بیچ دیئے گئے۔ کئی پارکس کمرشل پلازوں میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ منگل کے روز کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کی مقدمہ کی کارروائی شروع ہوئی تو کرایہ دار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ نیکیفے بلدیہ کا کرایہ بڑھانے کا حکم دیا جبکہ معاہدہ دسمبر2016تک ہے ۔
کرایہ بڑھایا نہیں جا سکتا۔ جبکہ کوئٹہ میونسپل کارپوریشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیفے بلدیہ کی اراضی پر نئے پلازے بنائیں گے پہلی منزل پر کیفے بلدیہ اور باقی منزلوں پر دکانیں بنے گی۔(جاری ہے)
کیفے بلدیا کی اراضی پر نئی تعمیر سے کارپوریشن کا مالی فائدہ ہو گا جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ فائدہ کارپوریشن کا نہیں عوام کا ہونا چاہیئے۔
کوئٹہ میونسپل کارپوریشن بنائے آج تک شہر میں کتنے پارک بنائے گی۔ تاریخ میں کبھی بھی کوئٹہ میں کوئی اچھا پارک نہیں بنا جو اچھے پارک تھے وہ بھی بیچ دیئے گئے جبکہ کئی پارکس کو کمرشل پلازوں میں تبدیل کر دیا گیا۔ فاضل عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد کیفے بلدیہ کا کرایہ بڑھانے سے متعلق مقدمہ کا فیصلہ محفوظ کر لیا اور کہا کہ فیصلہ مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.