کراچی،رینجر ز کا ٹارگٹڈ آپریشن،4 ملزم گرفتار،بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد

منگل 24 مئی 2016 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کااچانک ٹارگٹڈآپریشن 4ملزمان گرفتاربڑی تعداد میں اسلحہ اورمنشیات برآمدکرکے ملزمان کونامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،اطلاعات کے مطابق رینجرز نے کشمیرکالونی ،کیماڑی گلشن اقبال،شاہ لطیف ٹاؤن اوربن قاسم کے علاقوں کومحاصرے میں لے کرسرچ آپریشن کیااس دوران 4ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اورمنشیات برآمد کرکے ملزمان کومزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ان علاقوں میں کسی کوبھی داخلے کی اجازت نہیں تھی

متعلقہ عنوان :