آئندہ مالی سال میں فی کس آمدن میں 49 ڈالر سالانہ اضافے کا امکان

منگل 24 مئی 2016 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال میں فی کس آمدن میں 49 ڈالر سالانہ اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں مالی سال 2015-16 میں فی کس آمدن 1512 ڈالر سالانہ ریکارڈ کی گئی جبکہ آئندہ مالی سال 2016-17 کے دوران فی کس سالانہ آمدن 49 ڈالر کے اضافے کے بعد 1561 ڈالر رہنے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں آئندہ مالی سال کے دوران سرمایہ کاری کا معاشی پیداوار سے تناسب 15 اعشاریہ 2 فیصدتک محدود رہ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :