کارکنوں کی بے مثال قربانیوں کے بعد پاکستان میں جمہوریت کا سورج طلوع ہوا ،سیاسی کارکن اپنی جماعت کا سرمایہ ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سبحان طارق خاں نے مسلم لیگ کے کارکنوں کے ساتھ ایک کارنر میٹنگ کے دوران کیا

Malik Usman ملک عثمان منگل 24 مئی 2016 16:44

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) کارکنوں کی بے مثال قربانیوں کے بعد پاکستان میں جمہوریت کا سورج طلوع ہوا ،سیاسی کارکن اپنی جماعت کا سرمایہ ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سبحان طارق خاں نے مسلم لیگ کے کارکنوں کے ساتھ ایک کارنر میٹنگ کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو آزاد ہوئے8برس گزر چکے ہیں مگر کارکن آج بھی دیوار کے ساتھ لگا ہوا ہے ،اسے آگے آنے کی اجازت نہیں ،کسی بھی جماعت کی کامیابی اس کے کارکن کی ہی بدولت ہوتی ہے ،لیکن کچھ منفی سوچ کے حامل ان سیاستدانوں کی مشیر انہیں آگے بڑھنے نہیں دیتے ،انہوں نے کہا کہ ایک عام آدمی انصاف کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے ،انہوں نے کہا کہ میں اپنے قائد میاں نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ وہ سیاسی دلال ہیں جنہوں نے 1999میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا تھا اور اب یہ ہی لوگ پارٹی کے اندر پارٹی کی بنیاد رکھ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میری خادم اعلیٰ سے گزارش ہے کہ ایسے افراد کا سختی سے نوٹس لیں سبحان طارق خاں نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ ن کی خاطر بہت قربانیاں دیں ہیں جب مسلم لیگ ق کی حکومت تھی تو ہم پر بے انتہا ظلم کئے گئے اور ہمیں پارٹی بدنے پر مجبور کیا جاتا رہا ،مگر ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ ن کیلئے ہے ،اور ہماری رگ رگ میں مسلم لیگ ن کی محبت کے جذبے سے سرشار خون بہ رہا ہے ،مخالفین کی زیادتیوں اور تشدد کے نشانات آج بھی ہمارے جسم پر موجو دہیں جتنا ہم پر تشدد کیا جاتا ہم پارٹی پرچم کو اتنا ہی بلند کرتے رہے،مگر آج تک پارٹی کی اعلیٰ قیادت تک ہماری رسائی نہیں ہو سکی ،انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ایک بار پارٹی قیادت کے سامنے آجاؤں تاکہ ہمیں ہمارے جینے کا اصل مقصد مل سکے ،انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ ن کیلئے ہے ،اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے دن رات ایک کرتے رہیں گے ،