پاکستان سپورٹس بورڈ نے قائداعظم گیمز 2017ء کیلئے بجٹ میں 16.95کروڑ کی خصوصی گرانٹ مانگ لی

منگل 24 مئی 2016 16:42

پاکستان سپورٹس بورڈ نے قائداعظم گیمز 2017ء کیلئے بجٹ میں 16.95کروڑ کی خصوصی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) پاکستان سپورٹس بورڈ نے 13کروڑ70لاکھ روپے کی خطیر لاگت سے منعقد کی گئی پہلی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے بعد سال 2017ء میں ان گیمز کے دوبارہ انعقاد کیلئے آئندہ مالی سال 2016-17ء کے وفاقی بجٹ میں 16کروڑ95لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ مانگ لی ۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پلاننگ کمیشن اور وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی ایک سمری میں کہاگیا کہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کو کھیلوں کے ذریعے فروغ دینے اورصوبائی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گزشتہ ماہ منعقدہ پہلی بین الصوبائی قائد اعظم گیمز کا انعقاد کامیاب رہا اور سال 2017ء میں ان گیمز کے انعقاد کیلئے طے شدہ طریقہ کار اور پی سی ون کے مطابق اخراجات میں 3کروڑ20لاکھ روپے کا اضافہ ہو گا جس کے بعد آئندہ سال ان گیمز کے انعقاد کیلئے 16کروڑ95لاکھ روپے کے فنڈز درکار ہونگے لہذا آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں یہ فنڈز مختص کئے جائے

متعلقہ عنوان :