مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی محمد نواز اور ڈی سی او سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ روزہ دار اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں اور ان کا اکرام کرنے سے دنیا اور آخرت کے معاملات ٹھیک ہوں گے

Malik Usman ملک عثمان منگل 24 مئی 2016 16:38

حجرہ شاہ مقیم ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی محمد نواز اور ڈی سی او سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ روزہ دار اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں اور ان کا اکرام کرنے سے دنیا اور آخرت کے معاملات ٹھیک ہوں گے اللہ کی رضا شامل حال ہو گی اور بھلائی کے رستے خود بخود کھلتے جائیں گے اللہ کی راہ میں خرچ کرنا ایسا کار خیر ہے جس سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتا ہے اور جو لوگ اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اللہ ان کی عزت و احترا م میں بھی اضافہ فرماتا ہے ،رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جس میں اپنے رب کو راضی کرنے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ اس کی مخلوق سے بھلائی کی جائے روزہ داروں کے سحر و افطار کو عزت و احترام سے کروایا جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مدنی دستر خوانوں کے قیام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ای ڈی او سی ڈی رانا اشرف جاوید ،اے سی چوہدری طاہر امین،اے سی کنول بھٹو ،صدر انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق ،جنرل سیکریٹری شیخ ریاض انور ،ای ڈی او ایجوکیشن ناہید واصف ،این جی اوز کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی،اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں گذشتہ سال26مدنی دستر خوان لگائے گئے تھے جن کی تعداد اب بڑھا کر 50کے قریب کی گئی ہے محکمہ سوشل ویلفیئر ،ڈی او انٹر پرائزز ،این جی اوز ،انجمن تاجران ،مخیر حضرات کے تعاون سے مدنی دستر خوان ضلع کی تینوں تحصیلوں میں لگائے جا رہے ہیں جہاں پر روزہ دارو ں کی سحر و افطار کا انتظام کیا جائے گا،ڈی سی او سقراط امان رانا نے کہا کہ ضلع میں مدنی دستر خوانوں کے قیام کے ساتھ ساتھ مستحقین میں عید گفٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات دوسرے صاحب ثروت لوگوں کو بھی ترغیب دیں تاکہ نیکی کے اس کام میں زیاد سے زیادہ لوگ شامل ہو سکیں ،اجلاس میں صدر انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق اور جنرل سیکریٹری شیخ ریاض انور نے تاجر تنظیموں کی جانب سے مدنی دستر خوانوں کے قیام کے سلسلہ میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :