دبئی: پندرہ سال بعد پاب نے بیٹے کے قاتل کو معاف کر دیا

منگل 24 مئی 2016 16:35

دبئی: پندرہ سال بعد پاب نے بیٹے کے قاتل کو معاف کر دیا

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24مئی 2016ء) : پندرہ سال بعد سوڈان سے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوڈانی شہری کو قتل کرنے والے افریقی شہری کی سزا معاف کر دی گئی، جب مقتول کے سوڈانی والد نے خون بہا کی رقم لینے سے انکار کر دیا اور اللہ کے واسطے اس نے قاتل کو معاف کر دیا۔

(جاری ہے)

تین ماہ پہلےحقوق انسانی کی ایک تنظیم نے مقتول کے والد سے قاتل کو معاف کرنے کی استدعا کی جس کو اس نے قبول کرلیا۔ سوڈانی شخص نے سعودی عرب آکر قاتل کو معاف کرنے کے کاغذات پر دستخط کیئے۔ اور وہ اپنے بیٹے کے قاتل کو ملنے جیل میں بھی گیا۔

متعلقہ عنوان :