ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو بم پروف گاڑی دے دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 مئی 2016 16:25

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو بم پروف گاڑی دے دی گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی2016ء) : ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو بم پروف گاڑی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے قیادت کو طالبان کی جانب سے موصول ہونے والی دھمکیوں سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

جس پر شہلا رضا کو بم پروف گاڑی دے دی گئی ہے۔ شہلا رضا کو دی جانے والی بم پروف گاڑی وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی منظوری کے بعد دی گئی جس کی مالیت 51 لاکھ روپے ہے۔