سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن (ن) لیگ والوں کا انتخابی نشان اور منشور بن چکی ہے ‘اپوزیشن کر پشن کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے

Malik Usman ملک عثمان منگل 24 مئی 2016 16:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن (ن) لیگ والوں کا انتخابی نشان اور منشور بن چکی ہے ‘اپوزیشن کر پشن کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے لیکن (ن) لیگ والوں کی کرپشن ہی ملک میں انتشار اور بر بادی ہے جسکے خلاف پوری قوم سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے ‘برے طرز حکومت اور سفارشی کلچر نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دیں اور سپر یم کورٹ سمیت ہر کوئی حکمرانوں کی بیڈ گورننس کی تصدیق کر رہا ہے مگر حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ۔

وہ عمران ٹائیگرز فورس کے کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر آئی ٹی ایف پنجاب کے صدر سید راشد الر حمن ُانصاف سٹوڈنٹس پنجاب کے صدر وقاص افتخار بٹ ‘یوتھ ونگ کوارڈی نیٹر وسیم چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کی حکومت اپنی ناکامیوں اور کوتاہوں کوتسلیم کر نے کی بجائے ہر وقت تحر یک انصاف کو ہی تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ (ن) لیگ کی حکومت نے نہ صرف ملک کو مزید5ہزارارب روپے کا مقر وض کر دیا ہے بلکہ جتنی کرپشن اور لوٹ مار (ن) لیگ کے موجودہ دور حکومت میں ہو رہی ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان ایک بار نہیں درجنوں بار(ن) لیگی حکومت کی کر پشن اور بیڈ گورننس کی نشاندہی کرچکے ہیں مگر بے حس اور نااہل حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ایسے نااہل حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں جبکہ آئی ٹی ایف پنجاب کے صدر سید راشد الر حمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کیخلاف میدان میں آچکے ہیں اور (ن) لیگی قیادت کو کسی صورت احتساب سے بھاگنے نہیں دیا جا ئیگا انکو اپنی کر پشن اور لوٹ مارکی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں شفاف احتساب ہوگا حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہو جا ئیگا ۔

متعلقہ عنوان :