رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے باقاعدہ درخواست دے دی

منگل 24 مئی 2016 16:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے باقاعدہ درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

منگل کو رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی طرف سے الیکشن کمیشن میں پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے جمع کرائی گئی درخواست کے ساتھ پارٹی منشور اور انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔جمشید دستی کی طرف سے پارٹی کا نام ”پاکستان عوامی راج “رکھنے اور انتخابی نشان ”جھاڑو“ دینے کی استعداء کی ہے۔