Live Updates

پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، شہباز شریف

منگل 24 مئی 2016 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ دیہات میں بسنے والے افراد کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ پنجاب بھر کے منتخب نمائندوں سے ملاقات میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

دیہات میں بسنے والے افراد کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے پروگرام کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے بڑے پروگرام پر کام ہو رہا ہے جس سے ذرائع نقل و حمل کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی اور کھیت سے منڈی تک اجناس پہنچانے میں آسانی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پینے کے صاف پانی کے منصوبے کا آغاز بھی جنوبی پنجاب کے اضلاع سے کر دیا گیا ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :