بلاول بھٹو 30مئی کو راولپنڈی میں بینظیر بھٹو کی جائے شہادت کا دورہ کریں گے

منگل 24 مئی 2016 16:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 30مئی کو راولپنڈی میں اپنی والدہ بینظیر بھٹو شہید کی جائے شہادت کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تیس مئی کو راولپنڈی کا دورہ کریں گے۔ بلاول زرداری فیض آباد سے ریلی کی صورت میں راولپنڈی میں داخل ہوں گے اور بینظیر بھٹو کی جائے شہادت لیاقت باغ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری مقامی ہوٹل میں کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔