ملک کی سیاسی قیادت پانامہ لیکس کے بجائے تعلیمی نظام بہتر بنانے پر توجہ دے۔افتخار علی

جلد تعلیمی نظام پر اپنی جامع پالیسی مرتب کر کے ارباب اقتدار کے حوالے کی جائے گی۔

Malik Usman ملک عثمان منگل 24 مئی 2016 16:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) میعاری درسگاہوں کے نہ ہونے اورسرمایہ سے محروم ہونے کی وجہ سے طلبہ اعلی تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہو رہے ہیں۔اگر تعلیمی نظام میں جدت نہ پیدا کی گئی تودنیا چاند پرہو گی اور ہم اسی طرح لوڈشیڈنگ ،بے روزگاری اور لاقانونیت جیسے بے شمار مسائل میں گھرے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار ناظم انجمن طلبہ اسلام کراچی برادر افتخار علی نوری نے جامعہ کراچی سے آنے والے طلبہ کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ بجٹ میں تعلیم کیلئے مختص کی جانے رقم کا صرف نصف حصہ خرچ ہونا لمحہ فکریہ ہے کیوں کہ آج بھی بیشتر علاقے تعلیمی سہولیات کے علاوہ اسکولوں سے بھی محروم ہیں۔ ملک کی سیاسی قیادت پانامہ لیکس کے بجائے تعلیمی نظام بہتر بنانے پر توجہ دے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ جلد تعلیمی نظام پر اپنی جامع پالیسی مرتب کر کے ارباب اقتدار کے حوالے کی جائے گی اور اس پر عمل در آمد کروانے کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :