رشی کپور کے کانگرس مخالف بیانات ، کانگرس نے رشی کپور کے نام پر ٹوائلٹ کھول دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 مئی 2016 16:06

رشی کپور کے کانگرس مخالف بیانات ، کانگرس نے رشی کپور کے نام پر ٹوائلٹ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی2016ء): بالی وڈ اداکار رشی کپور کے کانگرس مخالف بیانات کے رد عمل میں کانگرس نے عوامی مقام پر ایک ٹوائلٹ کو رشی کپور کے نام سے منسوب کر کے اس کا افتتاح کر دیا۔ رشی کپور نے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر نہرو اور گاندھی خاندان پر ”باپ کا مال“ کی تنقید کرتے ہوئے اسے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد کانگرس کے مشتعل کارکنان نے الہ آباد میں ایک ٹوائلٹ کو رشی کپور کا نام دے دیا جبکہ اس پر رشی کپور کی تصویر کا ایک پلے کارڈ بھی لٹکا دیا۔

رشی کپور نے ٹویٹر پر سوال اٹھایا تھا کہ گاندھی اور نہرو خاندان کے افراد کیوں گذشتہ 6 دہائیوں سے عوامی مقامات کو اپنے خاندان کے ناموں سے منسوب کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ان تمام مقامات کے ناموں کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ باپ کا مال سمجھ رکھا تھا کیا؟ دوسری جانب انوپم کھیر نے اپنے ساتھی اداکار رشی کپور کی حمایت میں کہا کہ ایسے بیانات دینے کے لیے ہمت درکار ہوتی ہے۔

(جاری ہے)