ڈرون حملے پاکستان کی سا لمیت اور خود ارادیت کے خلاف ہیں ،کسی کو پاکستان میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جاسکتی

Malik Usman ملک عثمان منگل 24 مئی 2016 16:01

حجرہ شاہ مقیم ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) ڈرون حملے پاکستان کی سا لمیت اور خود ارادیت کے خلاف ہیں ،کسی کو پاکستان میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،اگر کسی کو تحفظات ہیں تو وہ پاکستان کو بتائے کیونکہ پاک آرمی اور دیگر اداروں میں قابلیت کسی سے کم نہیں ،دھشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی نے اپنے سینکڑوں قیمتی جوانوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جسکی دنیا میں مثال نہیں ملتی اسکے باوجود ڈرون حملے پاکستانی خود مختاری کے خلاف ہیں جسکی پوری قوم مذمت کرتی ہے ،ان خیالات کا اظہار ضلعی سیاسی راہنما اور قانون دان قاضی ضرغام الحق ایڈووکیٹ سابق صدر بار ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت افغانستان امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ان حالات میں ڈرون حملہ مذاکرات پر حملہ اور انہیں سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے ،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سرحدی کنڑول،سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی حکمت عملی اور ڈرون حملوں کی بلوچستان تک توسیع کے مضمرات پر از سرِ نو غور کیا جائے ،یہ بات روز ِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہزاروں شہیدوں کی قربانیوں کے بعد ملک سے دھشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کر دیئے گئے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کرے تو ہمیں بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی بات رکھنی چاہیے،احتساب کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک فرد کی ذات سے لیکر قوم کی بہتری کیلئے احتساب بہترین عمل ہے جو سب کیلئے برابر اور بلا تفریق ہونا چاہئے ،چاہے اس میں کوئی وزیر اعظم یا ایک درجہ چہارم کا ملازم ہی کیوں نہ زیر احتساب آئے۔

متعلقہ عنوان :