موجودہ حکومت نے پاک چین سفارتی تعلقات کو اقتصادی تعلقات میں ڈھال دیا ،

اقتصادی راہداری 65 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ، چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے، ماضی میں پاکستان کی قیادت نے چین کیساتھ دوستی پر زیادہ توجہ نہیں دی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات احسن اقبال کاپی بی سی میں ''پاکستان چین آئرن برادرز'' کے موضوع پر سیمینار سے خطا ب

منگل 24 مئی 2016 15:30

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے پاک چین سفارتی تعلقات کو اقتصادی تعلقات میں ڈھال دیا ہے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ 65 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ، چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالا سب سے بڑا ملک بن گیا ۔

وہ منگل کو پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اسلام آباد میں ''پاکستان چین آئرن برادرز'' کے موضوع پرایک سیمینار سے خطا ب کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی نفع اورنقصان سے بالاتر ہے ، چین کی معشیت سے پوری دنیا مستفید ہو رہی ہے ہمیں بھی فائدہ اٹھانا چاہیے ، چین کی قیادت ہر صورت میں پاکستان پر اعتماد کر سکتی ہے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے کوئلہ سے بجلی پیدا کی جائے گی اور سے پسماندہ علاقوں کی قسمت بدل جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے بڑے منصوبوں سے خطے سے غربت اور جہالت ختم ہوگی اور خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے لوگوں کے لئے روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہونگے ، چین اورپاکستان کے درمیان طویل عرصے سے کثیر الجہتی تعلقات قائم ہیں تاہم گزشتہ تین سال کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت عوامی سطح پر رابطوں او ر دفاعی تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔انہو ں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا عکاس ہے۔

متعلقہ عنوان :