یوم تکبیر کی مناسبت سے کرکٹ میچ 27 مئی کو کھیلا جائے گا

منگل 24 مئی 2016 15:26

یوم تکبیر کی مناسبت سے کرکٹ میچ 27 مئی کو کھیلا جائے گا

کراچی ۔ 24 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) نیشنل پیس کونسل سندھ اور 61 ونگ عبدالله شاہ غازی رینجرز سندھ کے تعاون سے یوم تکبیر کی مناسبت سے کرکٹ میچ 27 مئی کو ڈسٹرکٹ سینٹرل، عید گاہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس میں پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن اور رائٹس وے رائڈر کی کرکٹ ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

میچ کے مہمان خصوصی ونگ کمانڈر عبدالله شاہ غازی رینجرز سندھ ہوں گے۔ پیس ایمبسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے کہاکہ یوم تکبیر کی مناسبت سے میچ کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو پاکستان کی مضبوط جوہری صلاحیتوں سے آگاہی کے ساتھ کھیلوں کے ذریعے صحت مند ماحول کو فروغ اور امن محبت و قومی یکجہتی کا پیغام دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :