جدہ: ٹریفک حادثے میں ڈرائیور سمیت تین پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

منگل 24 مئی 2016 15:26

جدہ: ٹریفک حادثے میں ڈرائیور سمیت تین پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

جدہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24مئی 2016ء) :مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے تین پاکستانی عمرہ زائرین اور ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو ئے۔ عینی شاہدین کے مطابق مکہ سے مدینہ جانے والی عمرہ زائرین کی بس کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر کنٹرول کھو بیٹھا اور بس حادثے کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

لیکن سول ڈیفنس کے عملے کا کہنا ہے کہ جب وہ موقع پر پہنچے تو بس کے چاروں ٹائر ہی پھٹ چکے تھے۔

سول ڈیفنس نے زخمیوں کو فوری طور پرمکہ کے ہسپتال پہنچایا۔زخمیوں میں سے آٹھ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ٹریفک پولیس کے سربراہ کرنل باسم البدری نے کہا ہے کہ ڈرائیوروں کو چاہیئے کہ وہ گاڑیوں کے ٹائر اپنے وقت پر تبدیل کریں تا کہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔ ٹریفک پولیس بس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :