فیصل آباد میں یوم تکبیر کی تقریبات بھر پو ر طریقے سے منائی جائیں گی،ملک اسامہ سعید اعوان

منگل 24 مئی 2016 15:25

فیصل آباد۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء)مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام یوم تکبیر کی تقریبات کے شایان شان انعقاد کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت مسلم لیگ (ن) سٹی فیصل آباد کے صدر و ممبر صوبائی اسمبلی شیخ اعجاز احمد نے کی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) سٹی فیصل آبادکے سیکرٹری اطلاعات و نشریات ملک اسامہ سعید اعوان نے بتایاکہ 28مئی بروز بدھ کو ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی یوم تکبیر کی تقریبات انتہائی شاندار طریقے سے منعقد کی جائیں گی انہوں نے بتایاکہ اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان محمد نوا ز شریف کی تاریخ ساز خدمات کو بھی سنہری حروف میں خراج تحسین پیش کیاجائیگاجنہوں نے ہر قسم کا بین الاقوامی دباؤ مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور امت مسلمہ کی پہلی ایٹمی قوت بنایا۔