ملا منصور کو نشانہ بنانے سے قبل پاکستان کو آگاہ کر دیاتھا،امریکی اخبار

منگل 24 مئی 2016 15:02

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا منصور کو نشانہ بنانے سے کئی ہفتے قبل پاکستانی حکام کو ممکنہ ٹارگٹ سے متعلق آگاہ کر دیاتھا۔ نیو یارک ٹائمز نے ملا منصور کے ایران میں قیام کی بھی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ وہ علاج کیلئے وہاں گیاتھا۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر اوباما نے ملا منصور کی ہلاکت سے کچھ ہفتے قبل منظوری دیتے ہوئے پاکستانی حکام کوبھی آگاہ کردیاتھا۔

ملا منصور کو ٹیلی فونک رابطوں، سیٹلائٹ تصاویر اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا، یہ انٹیلی جنس معلومات دیگر ذرائع کے ساتھ پاکستان نے بھی فراہم کی تھیں۔ اخبار کے مطابق ملا منصور افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں میں بھی رکاوٹ تھا۔ ملا منصور کی ہلاکت سے مذاکرات کا عمل ختم نہیں ہو گا بلکہ اس میں تیزی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :