پاکستان اور چین عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں‘ چین کی سرمایہ کاری سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا ‘ ترقیاتی منصوبے پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کاسیمینار سے خطاب

منگل 24 مئی 2016 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ چین کی سرمایہ کاری سے نہ صرف پاکستان کو بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا‘ پاکستان اور چین عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں‘ ترقیاتی منصوبے پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔وہ منگل کو یہاں پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے۔ پاکستان اور چین کے تہذیب و ثقافت اور تاریخ پر مبنی تعلقات ہیں گزشتہ تین سالوں میں پاکستان اور چین کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچے ہیں۔ انہون نے کہا کہ چین کی سرمایہ کاری سے نہ صرف پاکستان کو بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا‘ پاکستان اور چین عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں‘ ترقیاتی منصوبے پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی دنیا کے لئے ایک مثال ہے اور اس مضبوط دوستی کی بنیادی وجہ دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کا ایک دوسرے پر اعتماد کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 65 ویں سالگرہ جس بھرپور طریقے سے پاکستان میں منائی جارہی ہے وہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ یہ دوستی اب دونوں ممالک کی قیادت سے آگے بڑھ کر عوام کے دلوں تک اثر کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1961ء میں اقوام متحدہ کی رکنیت کے لئے چین کا پاکستان نے ساتھ دیا جبکہ امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرانے میں بھی پاکستان کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ 1965 اور 71کی پاک بھارت جنگوں میں چین نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا جس پر پاکستان چینی قیادت کا شکر گزار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے ذریعے ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے اور دونوں ممالک کو اکنامک سٹریٹیجک پارٹنر بنانے میں سی پیک کا بنیادی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا میڈیا بھی تعلقات کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :