دبئی:پاکستانی شہری نے خادمہ کی عزت لوٹ لی

منگل 24 مئی 2016 14:40

دبئی:پاکستانی شہری نے خادمہ کی عزت لوٹ لی

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24مئی 2016ء) : پاکستانی شہری نے گھر پر مالکن کے نہ ہو نے کا فائدہ اٹھا کر اپنے ساتھ کام کرنے والی خادمہ کی عزت لو ٹ لی ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں کام کرنے والی خادمہ نے عدالت میں بیان دیا کہ پاکستانی کسان نے اسکے ساتھ زبردستی زیادتی کی ہے ۔ جبکہ ملزم نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ اس نے زبردستی اسکی عزت نہیں لو ٹی بلکہ یہ سب باہمی رضا مند ی سے ہوا ہے۔

بنگلہ دیشی خادمہ نے عدالت میں بتایا کہ ان کی مالکن کہیں گئی ہوئی تھی ،جس کا فائدہ اٹھا کر ملزم زبردستی اندر آیا اور اس گھسیٹ کر کمرے میں لے گیا جہاں نے اسے ایک بیڈ پر لٹا دیا،میرے لاکھ منت سماجت کرنے پر بھی اسنے نہیں چھوڑا اوراسکے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ اسکے بعد وہ دھمکیاں دیتا ہو ا وہاں سے چلا گیا۔

(جاری ہے)

مالکن کے آنے پر میں اسے سب بتایا جس نے مقامی پولیس کو اس سارے واقعے کے بارے میں بتایا۔

مالکن نے عدالت میں کہا کہ میں جب آئی تودیکھا کہ خادمہ رو رہی ہے۔ میر ے پوچھنے پر اس نے بتایا کے پاکستانی ملازم نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ عدالت میں ڈی این اے کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جس میں مذکورہ خادمہ سے زیادتی ہونے کہ تصدیق ہو گئی ہے۔لیکن میڈیکل ٹیم کو اس بات کا پتہ نہیں چلا آیا کہ یہ عمل باہمی رضا مندی سے تھا یا واقعی زبردستی زیادتی کی گئی تھی۔ عدالت نے مقدمے کی کاروائی 16جون تک ملتوٰ کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :