شہریار خان کا انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میرٹ پر منتخب نہ کرنیکا اعتراف

منگل 24 مئی 2016 14:32

شہریار خان کا انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میرٹ پر منتخب نہ کرنیکا اعتراف

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2016ء )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اعتراف کیا ہے کہ انڈر 19ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میرٹ پر نہیں بنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ کسی بھی لیول پر ٹیموں کی سلیکشن میں کوئی کوتاہی برتی گئی تو سخت کارروائی کریں گے، اب فٹنس کے معاملے پر کسی بھی کھلاڑی کو رعایت نہیں ملے گی،ہر کھلاڑی کے لیے فٹنس ٹیسٹ پا س کرنا لازمی ہوگا ۔ یاد رہے کہ رواں سال بنگلہ دیش میں کھیلے گئے انڈر 19ورلڈ کپ میں پی سی بی کے گورننگ باڈی کے ممبر شکیل شیخ کے بیٹے ارسل شیخ کی حیران کن انٹری ہوئی تھی جو ٹورنامنٹ میں4میچز میں محض 1وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے ۔