ایشین اسنوکرچیمپئن شپ:پاکستان کی ابتدائی میچز میں کامیابی

منگل 24 مئی 2016 14:25

ایشین اسنوکرچیمپئن شپ:پاکستان کی ابتدائی میچز میں کامیابی

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء)ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ میں پاکستانی ٹیموں نے عراق، سعودی عرب، یو اے ای اور بحرین کو شکست دے دی۔

(جاری ہے)

ابوظہبی میں کھیلی جارہی ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان ون اورپاکستان ٹو کی ٹیموں نے اپنے ابتدائی میچز میں کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان ون کی ٹیم نے پہلے مقابلے میں عراق کو 2 کے مقابلے میں 3 فریم سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں یو اے ای ٹو کی ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 3 فریم سے زیرکیا۔ پاکستان ٹو کی ٹیم نے پہلے میچ میں سعودی عرب اور دوسرے میں بحرین کو 3 صفر سے ہرادیا۔