پانامہ لیکس پر پارلیمانی کمیٹی قائم ، نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 مئی 2016 14:17

پانامہ لیکس پر پارلیمانی کمیٹی قائم ، نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی2016ء) : پانامہ لیکس کے معاملے پر 12 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی منظوری کے بعد قائم کی گئی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آئندہ کل شام 4 بجے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہو گا۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 6،6 اراکین شامل ہیں۔

حکومت کی جانب سے خواجہ سعد رفیق، اسحاق ڈار، انوشے رحمان، اکرم درانی، حاصل بزنجو اور خواجہ آصف کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی میں بیرسٹر سیف،اعتزاز احسن ، شاہ محمود قریشی، صاحبزادہ طارق اللہ، طارق بشیر چیمہ اور الیاس بلور شامل ہوں گے۔ کمیٹی پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیےمتفقہ ٹی او آرز مرتب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :