الحفوف: مرغے اور مرغیوں کو شور مچانے پر جیل کی ہواکھانا پڑ گئی،

منگل 24 مئی 2016 14:03

الحفوف: مرغے اور مرغیوں کو شور مچانے پر جیل کی ہواکھانا پڑ گئی،

الحفوف: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24مئی 2016ء):سعودی عرب میں کبھی کبھار مقدموں کے ایسے فیصلے سننے میں آتے ہیں کہ آپ کو اپنے کانوں اور انکھوں پر یقین نہیں آتا۔ ایسے ہی ایک مقدمے کا فیصلہ سعودی عرب کے علاقے الحفوف کی عدالت نے کیا ہے جس میں سعودی مالک کو کوڑوں کی سزا جبکہ اسکے پالتو مرغے اور مرغیوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ایک شہری نے پڑوسی کے مرغوں اور مرغیوں کے بے جا شور سے تنگ آکر اسکے مالک کے خلاف مقامی انتظامیہ کو شکایت کردی۔

مینوسیلپیٹی کے عملے نے جانوروں کے مالک سے اس مسلے کو حل کرنے کے لیئے کہا لیکن اس نے حکام کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔ میونیسپیلٹی کے ترجمان نے کہا کہ مملکت میں گھروں کے اندر جانور پالنے پر پابندی ہے. اور اگر میونسپیلٹی انتظامیہ چاہے تو مالک کو جانوروں کے لیئے الگ جگہ کا کہ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایسا نہ کرنے کی صورت میں مالک کو قید ,جرمانہ، اور کوڑوں کی سزا ہو سکتی ہے۔

میوسپیلٹی کے احکامات نہ ماننے پرجانوروں کے شار سے پریشان شہری نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی.۔ مملکت کے مطابق قانو ن میں کسی کو بلاوجہ تنگ کرنے پر سزا مل سکتی ہے ۔ اور مذکورہ شہری نے اس قانون کا استعمال کر کے پڑوسی کے خلاف درخواست کی تھی۔ عدالت نے اسکے تمام مرغوں اور مرغیوں کو جیل میں بند کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی مالک کو کوڑوں کی سزا کا حکم بھی سنایا. کوڑوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا گیا.