انتظامی معاملات، بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ دو ماہ کیلئے ملتوی
منگل 24 مئی 2016 13:57
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) بھارت میں رواں سال ہونے والا ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ انتظامی معاملات کی وجہ سے دو ماہ کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ نئے شیڈول کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ آئندہ سال جنوری کے آخر میں کھیلا جائیگا۔
(جاری ہے)
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ رواں سال 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہونا تھا تاہم ایک ماہ قبل بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر ناگیش کی ناگہانی وفات پر بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل نے انتظامیہ کے ارکان میں رد و بدل کر دی ہے جس کے مطابق مہانتیش جی کے کو بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کا صدر اور جان ڈیوڈ کو سیکرٹری مقرر کیا ہے ۔
ان انتظامی ارکان کی تبدیلیوں کے باعث ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ دو ماہ کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اب یہ ورلڈ کپ نئے شیڈول کے مطابق آئندہ سال جنوری کے آخر میں کھیلا جائیگا۔ بھارت بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تاخیر کے حوالے سے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر اور سیکرٹری کو آگاہ کیا ہے اور اس حوالے سے بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کو اجازت دے دی گئی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.