کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، ضلع میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا، ضلع ناظم ہری پور

منگل 24 مئی 2016 13:53

ہری پور۔ 24 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) ضلع ناظم ہری پور عادل اسلام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اب تک کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کر چکی ہے، ضلع کے فنڈز سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ وہ گذشتہ روز ہری پور کے موضع گوڑکی میں ڈاکٹر سجاد کی دعوت ولیمہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم عادل اسلام نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے تاریخی میگا پراجیکٹس ہری پور کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے، ہری پور میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے ہری پور کے 80 فیصد مسائل ختم ہو جائیں گے، ضلع بھر میں سڑکوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں، ہماری حکومت نے پہلے اڑھائی سال انتظامیہ کی بہتری کیلئے کام کیا ہے اور انشاء الله اب آئندہ اڑھائی سال ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے کام ہو گا۔